خود پریقین کی طاقت

13 / 100

خود پریقین کی طاقت

خود پریقین کی طاقت

 

ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا ہماری صلاحیتوں کو مانے ، ہر خاص و عام میں ہماری عزت وتکریم ہو۔معاشرے میں ہماری قدر ومنزلت ہو اور ہمارے کارنامے تاریخ کا حصہ ہوں ۔۔۔ اگر آپ ایسا ہی چاہتے ہیں تو آپ اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا آپ میں واقعی ایسی قابلیت ہے کہ دنیا میں بلند مقام ہو اور تاریخ آپ کو یاد رکھے۔

اگر آپ کا جواب ’’نہیں‘‘ ہے تو آپ خود بتائیے کہ اگر آپ خود اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ آپ کامیاب اور پر اثر شخصیت کے مالک ہونے کے قابل ہیں تو آپ کیسے کامیاب بن سکتے ہیں۔

جب آپ کو خود پر کامل یقین نہیں تو لوگ آپ کو کیوں مانیں گے۔

یاد رکھیں جب تک آپ خود کو عزت نہیں دیتے ،خود پر یقین نہیں رکھتے تب معاشرے کا کوئی بھی فرد آپ کو وہ عزت ومرتبہ نہیں دے گا جس کے آپ لائق ہیں یعنی اچھے مقام اور مرتبے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی صلاحیتوں،قابلیتوں پر پورا یقین ہونا اور خود کو عزت دینا ضروری ہے

ہمارے ذہن کی پوشیدہ اور پر اسرار قوتیں ہمار ے خود پر یقین  وجہ سے ہماری زندگی کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔

ہمارا خود پر یقین اور ہماری سوچ وفکر عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں ان کو بدلے بغیر کچھ بھی بدلنا ممکن نہیں ہے۔

ہماری سوچ وفکر ایک دو دن میں بدل نہیں سکتی بلکہ کئی ہفتے اور ماہ لگ سکتے ہیں اس دوران کی آپ کی مثبت سوچ وفکر شعور پر یہ نقش ہو جاتی ہے اور وہی نقش آگے کامیابی کی بنیاد بنتا ہے۔

اگر آپ کا یقین آپ کو روشنی دکھانے والا  ہے تو کامیابی آپ کا مقدر بن جاتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *