ذہنی رابطہ سے پروگرام سے آگاہی
گوجرانوالہ کے معروف خطیب قاری شبیر احمد ربانی ایک دفعہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے مہر صاحب ہمارے قریبی دوست کرنل (ر) ہیں میں نے انھیں آپ کی صلاحیتوں کے متعلق بتایا ہے وہ کہتے ہیں کہ میری ملاقات مہر صاحب سے کروائیں۔ اب وہ گھر بیٹھے ہیں اور میں آپ کو لینے آیا ہوں۔
میں جب کرنل صاحب سے ملا تو میں نے کہا آپ ریٹائرڈ نہیں بلکہ حاضر سروس ہیں۔اور آپ حیدر آباد کے رہنے والے ہیں۔ تیسری اور آخری بات، آپ کا قیام گوجرانوالہ میں دس دن ہے۔ کرنل صاحب نے جواباً کہا ویل ڈن۔ سو فیصد درست بتایا تم نے۔ پھر کہنے لگے دس دن قیام کا تو میں گھر بھی نہیں بتا کر آیا تھا۔ یہ انتہائی سیکرٹ پروگرام تھا۔ حالانکہ میں چھٹی پر ہوں۔