فتح کا تصور

12 / 100

فتح کا تصور 

فتح کا تصور

 اپنی ذات کو فتح کئے بغیر دنیا پر فتح پانا نا ممکن ہے۔۔۔۔۔۔اپنے آپ پر قابو پائیں اور ہر اُس سوچ اور قوت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں جو آپ کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے….اس کیلئے آپ کو اپنا بے رحمی سے احتساب کرنا پڑے گا

اگر آپ حالات نہیں بدل سکتے تو حالات کا جائزہ لینے کا اندازِ فکر ہی بدل دیں ۔۔۔۔ زندگی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔

👈ایسے لوگوں میں رہیں جو آپ کا حوصلہ اور ہمت بڑھائیں …. تاکہ آپ کی شخصیت میں خوداعتمادی نظرآئے….. کیونکہ یہ کامیابی کی وُہ سیڑھی ہے جسے آپ کو ہر حال میں اچھے طریقے سے چڑھنا ہے.

ہر گزرتے دن میں اپنے آپ کو بہتر بنائیں ، اپنی قابلیت ، لیاقت اور ذہانت میں نشوونما کی ذمہ داری خود قبول کر کے اپنی کارکردگی بڑھانے کی کوشش جاری رکھی ۔۔۔ دنیا میں یہی کامیابی کے ہر دروازے کی وُہ کنجی ہے جسے ہر کوئی استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں سخت مشقت اور محنت درکار ہوتی ہے

کامیابی اور مہارت دونوں کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔۔۔۔ دونوں لازم و ملزوم بھی ہیں

اپنے متعلقہ میدان ِ مہارت میں روز کچھ نیا سیکھنا اور کرنا آپ کو زندگی میں دوسروں سے ممتاز اور الگ کردیتا ہے اور بالآخر آپ کو کامیابی کی منزل تک لے جاتا ہے

مہارت میں فوری اضافے کیلئے واضح منصوبہ لکھ کر تشکیل دیں جس میں کارکردگی بڑھانے کے چھوٹے چھوٹے مراحل ہوں پھر ان پر عمل پیرا ہو جائیں مگر یہ بات یاد رکھیں کہ کامیابی کے لئے ثابت قدمی اور استقامت بنیادی شرط ہے

اپنی سوچ کو عارضی سے نکال کر طویل المدتی کاموں اور منصوبوں پر مائل کریں کیونکہ کامیابی وہیں ملے گی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *