قانون کشش Law of Attraction

13 / 100

قانون کشش Law of Attraction

قانون کشش Law of Attraction

 

قانون کشش Law of Attraction

آسان ترین الفاظ میں

 لاکھوں لوگوں کی زندگی بدلنے والی کتاب
The Secret
سے انتخاب

ہم جیسا بھی کسی چیز کے بارے میں سوچتے ہیں ہم ویسا ہی اورا (aura) بنا لیتے ہیں
 اور اسکی فریکوینسی (Frequency ) پوری کائنات میں بھیج دیتے ہیں

اور پھر قانون کی کشش ویسی ہی چیزوں کو آپکی طرف لیۓآتی ہے۔

قانون کشش ثقل Law of Gravity 

کی سمجھ آپکو آتی ہے کہ نہیں لیکن یہ کام ضرور کر رھا ہے
 
زمین ہر چیز کو اپنی طرف کھینچتی ہے،اس طرح ہماری سوچ کی *فریکوینسی Frequency بھی اپنی طرف چیزیں کھینچتی ہے۔

آپ کے اپنے اندر ایک پوری کائنات ہیں

آپ اپنی سوچ کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

ایڈسن،ہنری فورڈ،اور اینسٹین ۔
“Imagination is everything” -A.Einstain.
اس عظیم راز کو آسان الفاظ میں ایک اسٹریلوی خاتون رونڈا بائرن
(Rhonda Byrne )
نے ایک مووی کی شکل میں پیش کیا اس مووی کا نام The Secret ہے۔جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگی بدل دی ہے۔

اس قانون کو اب اس زاویہ سے سمجھتے ہیں کہ آپ اس وقت اگر اپنے کمرے میں بیٹھے ہیں تو آپکے گرد تمام اشیاء دو مرتبہ بنی ہیں،ایک اسکے ایجاد کرنے والے کے تصور میں اور دوسری بار اس دنیا میں۔

مطلب ہر چیز پہلے ذہن میں بنتی ہے پھر حقیقت میں۔

ہماری کامیابی،خوشی،رشتے،صحت اور زندگی تمام چیزیں ہماری سوچ پر منحصر کرتی ہے۔

ہمارا جسم ہمارے خیالات کا نتیجہ ہے۔

ہم وہی کچھ ہیں جس کے بارے میں ہم سوچتے ہیں۔

ہم اپنی زندگی خود ہی ڈیزائین کرتے ہیں۔

بنیادی طور پر آپ اپنی زندگی کی کہانی کے خود ہی مصنف ہیں،اپنا پن اپنے پاس رکھیں اور لکھتے جائیں۔

اس قانون کے بنیادی تین مقاصد ہیں

1: مانگو(Ask )
2: یقین کرو(Believe )
3: اور حاصل کرو(Achieve )

جو چیز آپ قدرت سے مانگتے ہیں آپکو وہی چیز ملتی ہے۔

اس بات کو دوسرے الفاظ میں کچھ یوں سمجھیں کہ جس چیز کو آپ شدت سے چاہتے ہیں،قدرت بھی اسے آپ سے ملنے میں مدد کرتی ہے۔

جیسے ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا۔۔
“اللہ تعالی فرماتا ہیں:
کہ میں اپنے بندے سے اسکے گمان کے مطابق معاملا کرتا ہوں۔”

اس قانون کی زبردست بات یہ ہے کہ آپ مثبت سوچیں گے تو آپکی زندگی بھی مثبت ہونا شروع ہوجائے گی۔

لیکن بدقسمتی ہم اکثر منفی سوچ رکھتے ہیں کہ میرے امتحان میں نمبر کم آئیں گے ،میری نوکری نہیں لگے گی،میں امیر نہیں ہو سکتا اور پھرویسا ہی ہوجاتا ہے۔

یہ قانون ہمیں شکر گزاری اور مثبت سوچ رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ تا کہ ہم اچھی زندگی گزار سکیں۔

 

 

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *