ناکامی کو کامیابی میں کیسے بدلیں

10 / 100

 ناکامی کو کامیابی میں کیسے بدلیں

ناکامی کو کامیابی میں کیسے بدلیں

 

اگر آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کر پائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ یاد رکھیں اللہ تعالیٰ نے آپ میں اتنی صلاحیتیں اور قوتیں رکھیں ہیں کہ آپ ان کا استعمال کر کے کسی بھی مقصد کو حاصل آسانی سے ناصرف حاصل کر سکتے ہیں بلکہ جس مقصد میں ناکامی ہوئی ہو اس کا از سرنو جائزہ لے کر صرف ایک بنیادی اصول پرعمل پیرا ہو کر ناکامی کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں۔

پہلا اور آخری اصول: اپنے مقصد کی کامیابی کا یقین

آپ کو اپنے مقصد کی کامیابی کا یقین ہونا چاہیے اور یہ بات ہر وقت ہر لمحہ ذہن میں رہنی چاہئے کہ آپ میں ایسی پاور فل قوت اور کشش ہے جو بھی آپ سوچتے ہیں اس جیسی چیزوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے نتیجتاً وہ سب چیزیں آپ کوملنی شروع ہو جائیں گی۔

ہمیشہ اپنے ذین کے مثبت اور اعلیٰ خیالات کی پرورش کریں انہیں ذہن میں برقرار رکھیں۔۔۔ پھر دیکھیں بہت جلد آپ کی مثبت سوچ اور اعلیٰ خیالات کی بدولت آپ کی زندگی ویسے ہی انہی کے مطابق ڈھلنا شروع ہو جائے گی۔آپ اپنے ذہن کو جو بھی سکیچ یا نقشہ دیں گے وہ اسی کے مطابق آپ کو بنا دے گا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کہ جو چیز انسان سوچ سکتا ہے اسے حاصل بھی کر سکتا ہے۔۔۔ تاریخ میں اس کی بے شمار مثالیں ہیں ایڈیسن کو ہی لے لیں اس کے ذہن میں تھا کہ بلب ایجاد کر کے ہی رہنا ہے نو سو ننانوے مرتبہ ناکام ہونے کے باوجود بھی اس نے ہمت نہیں ہاری۔اس کے پختہ عزم اور مستقل مزاجی کے آگے دنیا جہان کی سب مصیبتیں فناہ ہو گئیں اور کامیاب ہو گیا۔   
 
یہ سب کیسے ممکن ہو جاتا ہے ۔۔۔ یہ آپ کے یقین کی قوت اور لا آف اٹریکریکشن کی وجہ سے  حاصل ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ہماری سوچیں اور خیالات اور الفاظ توانائی کی ایک شکل ہیں۔۔۔ مثال کے طور پر آپ کسی آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو مختلف مسائل کی وجہ سے بے حد پریشان ہے اور اور وہ اپنے مقصد پر فوکس نہیں کر پا رہا اس میں بھی ناکام ہوتا جارہا ہے ۔۔۔

پھر آپ اسے ملتے ہیں اس کی روداد سنتے ہیں اور اس کی دلجوئی کرتے ہیں اسے حوصلہ دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے روئے زمین پر ہر چیز سے ناصرف افضل ہیں بلکہ فرشتوں سے بھی افضل ہیں ۔۔۔۔ تمہیں اپنا مقام پہچاننا ہے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہونا ہے اللہ تعالیٰ کسی کی محنت رائگاں نہیں جانے دیتا۔۔۔۔ تمہارے اندر بے شمار صلاحیتیں ہیں ، تم کامیاب ہو سکتے ہو ، آج سے تم بس یہی سوچو کہ ہر وہ چیز جو تمہیں چاہییے تم نے اس کو شدت سے حاصل ہوتے ہوئے دیکھنا ہے پھر دیکھنا تم اپنے اعلیٰ اور طاقتور خیالات سے اپنی طرف کھنچنا شروع کر دو گے اور وہ چیز تمہیں مل جائے گی۔

آپ بس یہ چند جملے اس کی پاور کو ایکٹیو کرنے اور اس کی کامیابی کے لیے بول دیں ۔۔۔ پھر آپ بھی حیران رہ جائیں گے جب وہ سب کچھ حاصل کر لے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *