وقتی ناکامی سے ہمت نہ ہاریں

وقتی ناکامی سے ہمت نہ ہاریں

وقتی ناکامی سے ہمت نہ ہاریں


اگر اب تک آپ کی محنت کارگر ثابت نہیں ہو سک چاہے وہ خود کی سستی کاہلی ہو ،حالات کی وجہ ہو۔۔۔۔ یا کسی بھی وجہ سے آپ اپنا ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے….تو پھر بھی پریشان نہ ہوں آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔
وقتی ناکامی کا مطلب یہ تو نہیں کہ اب کی بار آپ کامیاب نہیں ہو سکتے۔۔۔۔
مطلوبہ مقصد کے حصول کے لیے وقت تو لگتا ہےلیکن یہ ذہن میں رہے کہ آپ نے گرے نہیں رہنا…….بلکہ اٹھنا ہے۔
وقت گزر گیا ہے لیکن آپ اس گزرے وقت کا اچھی طرح غور وفکر سے تجزیہ کریں
 آپ نے اس وقتی ناکامی سے سیکھنا ہے کہ کمی کوتاہی کہاں ہوئی ہے۔۔۔
 آپ جائزہ لینا ہے کس وجہ سے مطلوبہ کامیابی نہیں مل سکی
آپ کاغذ پینسل ✏️ لے کر بیٹھ جائیں اور وہ سارے پوائنٹس لکھیں جو آپ کے جائزے کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

اس کے بعد عزم مصمم کیجیے کہ آئندہ ان کوتاہیوں سے بچتے ہوئے منزل تک پہنچنا ہے۔

آپ اپنے روشن مستقبل کا تصور رکھتے ہوئے دوبارہ اپنے عظیم مقصد کے حصول کے لیے ایکسرسائز شروع کر دیں۔

یاد رکھیں ! آپ کی ہر طرح کی رہنمائی کے لیے آپ کا استاد آپ کے ہمہ وقت ساتھ ہے۔۔۔ حتیٰ کہ اگر آپ میں سے کسی کو ایکسرسائز کے دوران ایک دو دن میری ضرورت ہو، کوئی مسئلہ ہو جو میرے وہاں جانے سے حل ہو سکتا ہے تو بھی آپ کا استاد آپ کی کامیابی کے لیے آپ کے پاس جانے کے لیے بھی حاضر ہے
اب آپ ہی بتائیں کہ آپ کو اپنے استاد سے مزید رہنمائی کے لیے اور کیا چاہییے
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ …. آپ رابطے میں رہیں ۔۔۔ سپیڈ چاہے کم بھی ہو ایکسرسائز جاری رکھیے آپ ضرور کامیاب ہوں گے ان شاءاللہ

اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب و کامران فرمائے آمین
👈آپ  کی کامیابی کے لیے دعا گو
🌷غلام مصطفٰی مہر🌷

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *