ٹیلی پیتھی سیکھنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں
ٹیلی پیتھی سیکھنے کے حوالے سے ایک بات اچھی طرح ذہن میں بیٹھا لیں ۔۔۔ میری تحقیقات اور تجربات کی روشنی اسےسیکھنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ۔۔۔۔
اس کا دورانیہ تھوڑا سا زیادہ ضرور ہے لیکن آپ یقین رکھیں ۔۔۔۔ کامیابی ضرور ملے گی۔
تا وقت تحریر ماسٹر پلان وہی ہے جو آپ کو بتایا گیا ہے۔کہ اس کا کم از کم دورانیہ ڈیڑھ سال اور زیادہ سے زیادہ دو سال ہے۔۔۔
اس کی تمام مشقتیں ہی اہمیت کی حامل ہیں لیکن پہلی مشق سب سے زیادہ اہم ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کامیابی کی صورت میں آپ نے اگلی مشق تک پہنچیں گے۔۔۔۔
اس لیے اس مشق کو نہایت توجہ ویکسوئی سے کریں ۔۔۔
یہ سمجھیں کہ آپ کی کامیابی کا دارومدار اسی پر ہے
اسی مشق کو کامیابی سے سر انجام دینے کے بعد کئی ممبران نے اس کے ذریعے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے۔۔۔ اور اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کے بعد کورس چھوڑ دیا۔۔۔
اسی طرح اسی مشق کو کرتے ہوئے کئی ممبران صبر کا دامن چھوڑ بیٹھے اور دنیا کے ہجوم میں گم ہو گئے ہیں ۔۔۔۔
انہوں نے ایکسرسائز چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ سر 6 ماہ بہت لمبا وقت ہے ہم نہیں کر سکتے ۔۔۔
حالانکہ پہلے دن سے ہی بتایا جاتا ہے کہ پہلی مشق میں 5 سے 6 ماہ لگ جائیں گے اور مکمل کورس ڈیڑھ سے دو سال کا ہے۔۔۔۔ پھر بھی وہ بہانہ یہ بناتے ہیں کہ بہت زیادہ وقت ہے ۔۔۔ حالانکہ ہر چیز پہلے دن سے کلیئر بتائی جاتی ہے ۔۔۔
اس لیے آپ نے صبر وتحمل اور استقامت سے ڈٹے رہنا ہے ۔۔۔۔ سب ایکسرسائز تجربہ شدہ اور آزمودہ ہیں۔
آپ کو خوشی ہونی چاہیے کہ یہ سب مشقتیں آپ کے استاد کی اپنی آزمودہ ہیں ۔۔۔۔
آپ اپنے اللہ پر یقین کامل رکھتے ہوئے لگے رہیں اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کا پھل آپ کو اس علم کا ماسٹر بننے کی صورت میں ضرور دے گا ان شاءاللہ۔
اس کے بعد آپ کو اپنے استاد پر پورا بھروسہ ہونا چاہیے کہ جس منزل کے آپ مسافر ہیں ۔۔۔۔
اس منزل تک پہنچنے کے راستے کی تمام رکاوٹوں اور آسانیوں سے آپ کا استاد بخوبی واقف ہے۔۔۔۔۔
کہ
دوران سفر کہاں سپیڈ بریکر ہیں؟
کہاں رکنا ہے ؟
کہاں اپنی سپیڈ بڑھانی ہے ؟
کس مقام پر حوصلے پست ہوتے ہیں ؟
کس مقام پر آپ کا ذہن زیادہ ایکٹیو اور چارج ہوتا ہے؟
آپ کا استاد ٹیلی پیتھی کے اس راستے کےتمام مراحل سے اچھی طرح واقف ہے ۔۔۔
اس لیے آپ بے فکر ہو کر اپنے استاد کی نگرانی میں آن لائن ایکسرسائز کرتے رہیں
اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور کامیابی و کامرانی سے نوازے گا۔
ان شاءاللہ
آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو
غلام مصطفیٰ مہر

