ٹیلی پیتھی کائنات کا سب بڑا عہدہ
اگر ٹیلی پیتھی افادیت کے اعتبار سے کائنات کا سب بڑا عہدہ اور پاور ہے تو اسے سیکھنے کے لئے بھی بہت زیادہ حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہے
جتنا بڑا عہدہ اور رتبہ ہوتا ہے آزمائشیں بھی اتنی ہی بڑی آتی ہیں ۔۔۔
جس طرح آپ کامیابی کا یقین رکھتے ہوئے ایکسرسائز کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ بالکل اسی طرح اس بات کا بھی یقین رکھیے اور ہمیشہ تیار رہیں کہ مسائل اور رکاوٹیں بھی ضرور آئیں گی
یہ ہو نہیں سکتا کہ بندہ حق اور سچ کے رستے پر ہو اور وہ ایسے ہی منزل پر پہنچ جائے
آپ ٹیلی پیتھی ہنر صرف اپنے لیے نہیں سیکھ رہے۔۔۔۔۔ بلکہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کی پاورز سے لوگوں کی بھلائی کے کام کرنے ہیں ۔۔۔۔ ان شاءاللہ
بس آپ چلتے رہیں سپیڈ چاہے سست بھی ہو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔۔۔۔ رکنا نہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ سست سپیڈ سے بھی آخر کار آپ منزل مقصود پر پہنچ ہی جائیں گے ۔۔۔۔۔
لیکن اگر آپ رک گئے تو آپ ایسے ہی وسوسوں کے چنگل میں پھنس جائیں گے اور پھر آہستہ آہستہ منزل سے دور ہو جائیں گے
اس لیے میں بار بار یہی کہتا ہوں آپ اپنے ان مسائل کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنائیں ان مسائل کی وجہ سے زیادہ سخت محنت کریں اور اور پختہ ارادہ کر لیں کہ ٹیلی پیتھی پر مہارت کے بعد ان مسائل پریشانیوں سے نا صرف نجات نہیں ملے گی بلکہ راحتوں آسائشوں سے بھرپور خوشگوار زندگی آپ کی منتظر ہے ۔۔۔۔
جیسی سوچ رکھ کر ٹیلی پیتھی سیکھنے کے لیے میدان عمل میں آئے ہیں اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں
اپنی جاب ، کاروبار ، یا گھریلو مصروفیات سب کی اپنی جگہ حیثیت ہے ۔۔۔۔
لیکن آپ اپنی جاب ، کاروبار یا کوئی بھی معاشی سیٹ اپ ہو ۔۔۔۔ ان سب وسائل کو منزل تک پہنچنے کے لیے ہی استعمال کریں۔۔۔۔
جب آپ ٹیلی پیتھی کے ماسٹر بن جائیں گے تو آپ کو پھر اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی قدر ہو گی۔
پھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کہیں گے کہ یہ حقیقت ایک خواب کی طرح تھی آج ہم کامیاب و کامران کو چکے ہیں
پھر آپ کو اپنے استاد کا ایک ایک لفظ سچ ثابت ہو چکا ہو گا اور آپ یقیناً کہیں گے کہ اللہ کی رحمت کے ساتھ ساتھ استاد کی محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ہے وگرنہ ہم تو دل برداشتہ ہو کر چھوڑ چکے ہوتے۔۔۔۔۔
لہذا اپنے سب مسائل و پریشانیوں کے حل کے لیے ، شاندار روشن مستقبل کے لیے ، اپنے خوابوں کی عملی تعبیر کے لیے رکیے نہیں ۔۔۔۔ بلکہ اپنا سفر جاری رکھیئے ۔۔۔۔۔