ٹیلی پیتھی کورس کے دوران کیا مشکلات اور رکاوٹیں آ سکتی ہیں

12 / 100

ٹیلی پیتھی کورس کے دوران کیا مشکلات اور رکاوٹیں آ سکتی ہیں

ٹیلی پیتھی کورس کے دوران کیا مشکلات اور رکاوٹیں آ سکتی ہیں

 
1⃣ مشق کے لئے مطلوب ماحول تسلسل کے ساتھ دستیاب نہ ہونا۔۔۔جس کی وجہ سے مشق مستقل مزاجی سے جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے.

2⃣ ایکسرسائز کے لیے جگہ اور وقت بدلتے رہنے سے بھی منزل پر پہنچنے کے لیے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

3⃣ دوران مشق مسلسل ناغے کرنا یا کبھی کر لی کبھی نہ کی، اس سے بھی مشق کے اختتام پر کافی زیادہ اثر پڑتا ہے ۔.

4⃣ گھر یا دوستوں جن کو اس علم کے بارے بالکل علم نہیں ہوتا۔۔۔۔ ان سے بات کریں گے تو وہ بھی آپ کی حوصلہ شکنی کریں گے یہ ایک مسلسل مشکل اور رکاوٹ ہے.

5⃣ کسی بھی چیز کو اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کریں گے تو ردعمل کے طور پر وہ مزاحمت کرے گی۔  
  😇اسی طرح ذہن کو کنٹرول کرنے کے لیے جب مشقیں کی جائیں گی تو اس کی مزاحمت کا بھی ہو گی یہ بھی ایک رکاوٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔

اس کی مزاحمت  یہ ہے کہ
مشق کرنے کو دل نہ کرنا٬ جی اچاٹ ہو جانا، ایسے خیالات آنا کہ یہ سب کیسے ممکن ہو گا وغیرہ۔

6⃣ اسی طرح غمی و خوشی میں مشق کا تسلسل نہ رہنا۔۔۔ اور اسی وجہ سے مشق چھوڑ دہنا۔۔۔۔

7⃣ بیمار ہونے کی صورت میں صحت و تندرستی کے بعد مشق میں پہلے کی طرح یکسوئی نہ پیدا ہونا۔۔۔

جب مشق مکمل ہو تو ٹیسٹ میں کامیابی نہ ملنا۔۔۔۔۔۔

جب مشق دوبارہ کرنے کے لیے کہا جائے تو بیزاری کا اظہارِ کرنا کہ اتنا عرصہ کرنے کے بعد کامیابی نہیں ملی، اب دوبارہ مشق کرنے کو دل نہ چاہنا اور مشق چھوڑ دینا۔۔۔

یہ ہیں وہ سب
 مشکلات اور رکاوٹیں جن کا آپ نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

 پریشان نہیں ہونا۔

 بلکہ مشق جاری رکھ کر منزل تک پہنچنا ہے.

جہاں آپ کے لیے آسائشوں سے بھرپور زندگی آپ کی منتظر ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *