ٹیلی پیتھی کے ماسٹر کیسے بن سکتے ہیں
🌀اگر آپ ٹیلی پیتھی کے ماسٹر اور کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلے اٹھائے گئے قدم (اس علم پر یقین کے بعد ایکسرسائز جو شروع کی ہیں) ان میں ناغہ نہ کریں ۔۔۔۔ آپ کا یہ قدم رکنا نہیں چاہیئے رفتار چاہے کم ہو لیکن تسلسل نا ٹوٹنے پائے
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کےلیے دوسرا قدم یہ ہے کہ آپ ایکسرسائز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گائیڈ ، رہبر کی کسی بات کو اگنور نا کریں بلکہ اس پر من و عن مکمل عمل کریں
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کےلیے تیسرا قدم یہ ہے کہ ابھی سے خود کو کامیاب سمجھنا شروع کر دیں اور اپنے ارد گرد لوگوں میں کامیاب شخصیت کی طرح سوچنا‘ بولنا‘ اٹھنا‘ بیٹھنا‘ کھانا‘ پینا‘ چلنا‘ پھرنا اور پہننا شروع کر دیں ۔۔۔ آپ اپنی وضع قطع انتہائی نفیس اور خود کو باوقار بنائیں اور ایسا سوچیں جیسے آپ کامیاب ہو چکے ہیں ۔۔۔۔۔ کامیابی کے بعد جو شخصیت میں رکھ رکھاؤ ،ٹھہراؤ اور بلا کا اعتماد پیدا ہوتا ہے بالکل وہی سب کچھ اپنے شب وروز میں محسوس کریں۔
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کےلیے چوتھا قدم یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیلی پیتھی پر لکھا جانے والا ناول دیوتا روزانہ ضرور پڑھیں
ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کےلیے پانچواں قدم یہ ہے کہ ایکسر سائز کے بعد اور ہر نماز کے بعد اپنے خالق ومالک سے کامیابی کے لیے خصوصی دعا لازمی کریں