کامیابی بار بار کوشش سے ہی ملتی ہے
👈سب کے ساتھ چلنا بہت آسان ہے ۔۔۔
👌انفرادیت یہ ہے کہ انسان روٹین سے ہٹ کر کچھ الگ، بڑے مقصد اور ہدف کے لیے اکیلا ہی کامیابی کے حصول کے لیے چل پڑےاس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کامیابی ہمیشہ ناکامیوں سے گزر کر بار بار کوشش سے ہی ملتی ہے
اکثر افراد کسی کام کے حصول کے لیے جب میدان میں نکلتے ہیں ایک دو بار بار ناکام ہونے کے بعد ہمت ہار جاتے ہیں
🍃ان کی ناکامی کے پس پردہ کچھ ان کے خیر خواہ بھی ہوتے ہیں جو دین کا حوالہ دے کر ان کو غلط گائیڈ کرتے ہیں ناکامی پر ان کی ہمت بڑھانے کی بجائے انہیں کہا جاتا ہےکہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا چونکہ دو بار کوشش کی گئی ہے اب مزید کوشش کرنا نادانی ہے۔۔۔ ایسے بندہ اپنے ہدف ومقصد سے دور ہو جاتا ہے۔۔۔
ماہرین کی آراء غلط ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں لیکن ہمارے خالق حقیقی کی بات سے سچی بات کس کی ہو سکتی ہے۔۔۔۔ اسی کا ارشاد ہے۔۔۔۔ جیسی تم کوشش کرو میں ویسا ھی عطا کرنے والا ھوں”
دوسری اہم بات کوشش سو فیصد یقین کے ساتھ کریں پھر بھی اگر کامیابی نہیں ملتی تو ممکن ہے اس میں خامی رہ گئی ہو دوبارہ از سر نو جائزہ لیتے ہوئے پھر پورے یقین کے ساتھ کوشش کریں آپ ضرور کامیاب ہوں گے
وقتی ناکامیوں سے مایوس نہیں ہونا بلکہ اپنے آپ پر اور اپنے اللہ پر یقین رکھتے ہوئے کامیابی ملنے تک کوشش جاری رکھنی ہے
آج سے آپ خود سے عہد کریں ۔۔۔ ماضی میں جو ہوا سو ہوا۔۔۔۔
اب آئندہ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کامیابی ملنے تک،ہمت نہیں ہاروں گا اور کوشش کرتا رہوں گا
مقصد کے حصول تک سوتے ہوئے ،اٹھتے وقت اور دن کو جب بھی یاد آئے ذہن میں اور زبان سے بھی آہستہ یہ جملہ دہراتے رہیں
میں اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہوں اور کامیاب سے کامیاب ہوتا جا رہا ہوں