کامیابی کی تین شرائط
کامیابی اور ناکامی دونوں زندگی کا حصہ ہیں کامیابی اور نا کامی دونوں صورتوں میں انسان بہت کچھ سیکھتا ہے۔
کامیابی کے حصول کے لیے پہلی شرط منزل کا علم ہونا کہ میری منزل کیا ہے؟
دوسری شرط ہے خود پر یقین کہ میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
تیسری اور آخری شرط یہ ہے کہ کامیابی کے حصول تک مستقل مزاجی سے جدوجہد کرنا۔
کامیابی کے لیے یہ تینوں صفات لازم و ملزوم ہیں ۔۔۔ ان کے بغیر کسی بھی شعبہ زندگی میں کامیابی ممکن نہیں۔
ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں علم ہی نہیں کہ کہ ہمارا مقصد کیا ہے اور نہ ہی ہم نے کامیابی کا کوئی گول سیٹ کیا ہے
کیا کبھی ہم نے غور کیا ہے کہ جب ہمیں یہ معلوم ہی نہیں کہ ہماری منزل کیا ہے؟ تو ہم کہاں پہنچیں گے ۔
اگر آپ کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو بے مقصد سرگرمیوں کو فوری چھوڑ دیں اور اپنے 24 گھنٹوں میں سے
صرف ایک گھنٹہ اپنے آپ کو دیں۔
اس ایک گھنٹے میں کاغذ پنسل لے کر بیٹھ جائیں اور سب سے پہلے فوری نوعیت کے کیا کام ہیں وہ لکھیں اور
روزانہ اس لسٹ کو چیک کریں جو کام ہو جائیں ان پر ٹک لگاتے جائیں جو نہ ہوں انہیں اگلے دن کی لسٹ
میں رکھ لیں۔
اسی طرح آپ کی لسٹ میں نئے کام بھی شامل ہوتے جائیں گے۔
یہ آپ کے شارٹ مدت والے کام تھے۔۔۔ ان کو جاری رکھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ بڑی کامیابی کے لیے کوئی بڑا ٹارگٹ رکھیں۔
پھر اس کے حصول کا پلان بنائیں اس پر اچھی طرح غوروفکر کے بعد پورے یقین کے ساتھ مستقل مزاجی
سے اس پلان پر عمل شروع کردیں۔
رستے کی رکاوٹوں سے پریشان ہو کر اپنے مقصد کو چھوڑنا نہیں بلکہ ثابت قدمی سے ٹارگٹ کے حصول تک اپنا
سفر جاری رکھنا ہے۔کامیابی ضرور ملے گی۔