کامیابی کے لیےمقصد پر ڈٹے رہیں

12 / 100

 کامیابی کے لیےمقصد پر ڈٹے رہیں

کامیابی کے لیےمقصد پر ڈٹے رہیں

 

ٹارگٹ یا مقصد پر کسی صورت بھی کمپرومائز نہ کریں

🥀لمحہ حال میں جو آپ کے اختیار میں ہے ۔۔۔۔۔ جو آپ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ کر گزریں ۔۔۔۔۔

👈اس میں سستی کوتاہی آپ کو منزل سے دور لے جائے گی

🌷اگر آپ ایک ایسی زندگی بدل دینے والی جدوجھد  کے راہی  بن جاتے ہیں جس کا آپ کو شعور ہے کہ منزل پر پہنچ کر  آسائشیں اور آپ کے خوابوں کی تعبیریں ہیں۔۔۔۔اور  آپ کی ساری زندگی راحتیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔ تو پھر یاد رکھیں کسی بھی کام کے مقابلے میں اسے نہ لائیں بلکہ صرف ترجیح اسے ہی دیں۔۔۔

👈آپ جس کام کے مقابلے میں اپنے عظیم مقصد کو سٹاپ کر تے ہیں او دوسرے کام کے بارے می دن رات سوچتے رہتے ہیں ۔۔۔۔ ہو سکتا ہے اس کے بعد کئی اور ایسے کام سامنے آ جائیں کہ جن کو مکمل کیے بغیر آپ آگے نہ بڑھ سکیں ۔۔۔۔ اس طرح آپ ایسے ہی الجھتے رہیں گے اور وقت گزر جائے گا۔۔۔۔۔

 ✨آپ  ایک بار اپنے اصل ہدف سے ہٹ گئے تو تجربات نے ثابت کیا ہے کہ پھر  واپسی بہت مشکل ہو جاتی ہے

 ⚡جس کام کو صحیح سمجھ کر شعور کے ساتھ شروع کر دیا جائے پھر اللہ پر توکل کر کے اسے ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر زندگی کی خوشیوں کو انجوائے کرنا چاہیے۔۔۔

🥀لمبی زندگی کی گارنٹی تو کسی کے پاس نہیں

🌷بس جس سے زندگی واقعی بہار بن جائے اور حالات واقعات اور اپنے مشاہدات تجربات اس بات کی گواہی دیں کہ اصل اس کام میں ہی حقیقی کامیابی ہے تو پھر کسی کی نہ سنیں اسے ہر حال میں کر گزریں

🌾 پھر پتہ نہیں دوبارہ ایسا موقع ملے یا نہ ملے

 🌼 لہذا آپ نے شعوری طور پر جو بھی ٹارگٹ سیٹ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔

 👈جسے بھی آپ نے زندگی کا مقصد بنایا ہے ۔۔۔۔۔۔

 👈اس ٹارگٹ یا مقصد پر کسی صورت بھی کمپرومائز نہ کریں

 🍃حالات جیسے بھی ہوں ۔۔۔۔ آپ ثابت قدم رہیں ۔۔۔۔

 💐 آپ اپنے اللہ پر یقین کامل  رکھیں ۔۔۔۔ آپ کا خالق ومالک آپ کو سرخرو ضرور کرے گا ۔۔۔۔ آپ ضرور کامیاب ہوں گے ان شاءاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *