کامیابی کے لیے تصور میں کامیاب ہوتا دیکھیں

10 / 100

کامیابی کے لیے تصور میں کامیاب ہوتا دیکھیں

کامیابی کے لیے تصور میں کامیاب ہوتا دیکھیں

دنیا میں ہر چیز دوبار بنتی ہے، ایک بار کسی کے ذہن میں دوسری بار حقیقت (دنیا) میں۔ اگر آپ کے ذہن میں آپ کی کامیابی کی تصویر نہیں ہے تو حقیقت میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انسان دنیا کی واحد مخلوق ہے جو تصور (Imagine) کرسکتا ہے۔ آپ کے اچھے تصورات ہی آپ کی زندگی کے معیار کا تعین کرتے ہیں، اس لیے پہلے ذہن میں کامیاب ہونے کا نقشہ بنایے، پھر اس کو حقیقت میں بدلنے کا سوچیے۔

یاد رکھیں جب تک آپ جس چیز کو حاصل کرنا چاہتے ہیںاسے کچھ مخصوص وقت کے لیے اپنے ذہن میں نہیں رکھتے ، اس تصویر کے ساتھ کچھ وقت نہیں گزارتے آپ اس کو حاصل نہیں کر سکتے۔کیوںکہ انسانی ذہن میں روزانہ 60ہزار خیالات آتے ہیں۔ لہٰذا جس مقصد یا تصویر کو آپ ذہن میں رکھ کر اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر اسے مخصوص وقت تک ذہن میں نہیں رکھیں گے تو وہ تصویر بدل جائے گی اس کی جگہ کوئی دوسری تصویر آ جائے گی اور پھر اس کی جگہ کوئی اور آ جائے گی جب تک مقصد کی تصویر مسلسل ذہن میں رہتے ہوئے آپ کی بے چینی کا سبب نہیں بنتی،آپ کو نیا جوش نہیں دیتی،اورآگے بڑھنے پر مجبور نہیں کرتی آپ اس مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے ۔

اپنے ذہن کی سکرین پر مطلوبہ ہدف کو مکمل ہوتا دیکھیں۔ آپ کا ہدف ملازمت کے لیے انٹرویو، کمرہ امتحان میں پیپر کا حل، کسی شخص سے ملاقات میں مطلوبہ مقاصد کا حصول غرض کہ جیسی آپ آئیڈیل شخصیت بننا چاہتے ہیں خود کو اس طرح بنتے ہوئے تصور میں دیکھیں، آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ان شاء اللہ

 تصوراتی مشق کا تجربہ :
اسی طرح ذہنی مشق سے باسکٹ بال پھینکنے کی صلاحیت سے اضافہ کے لیے تجربہ ہوا۔
 
اس میں طلبہ کا ایک گروہ 20 دن تک ہر روز بال پھینکنے کی عملی مشق کرتا رہا اور پہلے دن سے آخری دن تک سکور حاصل کرتا رہا۔

دوسرے گروہ نے بھی پہلے دن سکور حاصل کیے لیکن اس کے بعد آپس میں کوئی مشق نہ کی۔

تیسرے گروہ نے بھی پہلے دن سکور حاصل کیا اور پھر ہر روز 20 منٹ تک اس کی عملی مشق کی بجائے
تصوراتی مشق کی

پہلا گروہ جس نے روزانہ 20 منٹ عملی مشق کی اس کے سکور کرنے کی صلاحیت میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسرا گروہ جس نے پہلے دن کے بعد کوئی مشق نہ کی تھی کوئی بہتری نہ دکھا سکا۔

تیسرا گروہ جس نے صرف تصوراتی مشق کی تھی اور وہ ذہن کی سکرین پر بال پھینکنے کی مشق کرتے رہے ان کی صلاحیت میں 23 فیصد اضافہ پایا گیا۔

خود کو فتح کا تصور دے کر دیکھیں یہی بات آپ کو بے شمار کامیابیوں سے ہمکنار کر دے گی۔

آپ اپنے لاشعور سے رابطہ قائم کر کے اس میں تعمیری ترغیبات، خیالات و تصورات کے عمل درآمد کے لیے مندرجہ طریقوں پر عمل پیرا ہوں۔ یاد رہے کہ آپ شعوری طور پر اپنے لاشعور میں آہستہ آہستہ کامیابی کے مثبت دستور کی تشکیل کرنے لگے ہیں۔

اس کی چند روزہ مشق سے تکمیل نہیں ہوتی آپ کو حتمی نتائج حاصل کرنے کے لیے مشق پوری طرح سے بلا کسی شک کے جاری رکھنی ہو گی۔ یہ طریقہ انتہائی مفید ہے اور یہ بات ناممکن ہے کہ آپ اس طریقۂ کار کے استعمال سے مفید نتائج حاصل نہ کر سکیں، بلکہ آپ سو فیصد کامیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *