کامیابی کے لیے کچھ نیا کیجیے

کامیابی کے لیے کچھ نیا کیجیے

کامیابی کے لیے کچھ نیا کیجیے


 سٹوڈینٹس اگرآپ  اب تک کی گئی ایکسرسائز کے پھل کا ذائقہ نہیں چکھ سکے۔۔۔
 

آپ کی محنت کارگر ثابت نہیں ہو سکی۔۔۔چاہے وہ خود کی سستی کاہلی ہو ،حالات کی وجہ ہو۔۔۔۔ یا کسی بھی وجہ سے آپ اپنا ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے

تو پھر بھی پریشان نہیں ہونا

جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا
 دل بھی ٹوٹا..

رونا بھی آیا
اداسی بھی ہوئی…

 کہیں دل بھی نہیں لگا

یہ سب کچھ ہونے کے باوجود ابھی بھی کچھ نہیں گیا

 بس یاد رکھیں کہ آپ انسان ہیں۔۔۔ اشرف المخلوقات ہیں

یہ سب اللہ تعالیٰ نے آپ کےلیےمسخر کردیاگیا ہے

آپ نے خود اپنے زور بازو سے اسے حاصل کرنا ہے
وقتی ناکامی کا مطلب یہ تو نہیں کہ اب کی بار کامیاب نہیں ہو سکتے۔۔۔۔بلکہ اب آپ گزرے ہوئے حالات واقعات کا تجزیہ کر کےاز سرِ نو کوشش سے کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں
یاد رکھیں ۔۔۔بکھریں ہیں تو پھر سے خود کو سمیٹنا بھی تو ہے
 
مطلوبہ مقصد کے حصول کے لیے وقت تو لگتا ہے
لیکن یہ ذہن میں رہے کہ
آپ نے گرے نہیں رہنا

 بلکہ اٹھنا ہے اب
اس کےلیےخود ہی کچھ کرنا ھے

خود ہی کچھ بننا ھے ھے
خود ہی سنورنا ھے
اس لئے پھر سے ہمت کریں
پھر سے سوچیں کہاں غلطیاں ہوئیں۔
از سر نو اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
دوبارہ نئے عزم سے نئے جذبے سے شروع ہو جائیں۔
اب کی بار کامیابی کے لیے کچھ نیا کیجیے
 مقصد کی تکمیل کے لیے خود میں اتنی سی تبدیلی پیدا کیجیے۔۔کہ چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رکھیے
اس نئی خوبی کو اپنی عادت ثانیہ بنا لیں۔۔۔۔ دنیاوجہاں کا کوئی بھی مسئلہ پیش آ جائے ۔۔۔آپ کے چہرے پر مسکراہٹ قائم رہنی چاہیے

اس نئی خوبی سے آراستہ ہو کر مسکراتے ہوئے اپنا سفر طے کیجیے
دل کی گہرائیوں تک کے یقین کے ساتھ ایکسرسائز کو مکمل کیجیے
آپ کے یقین کی کیفیت یہ ہو کہ ۔۔۔ روزانہ کی مشق کے بعد آپ کا دل خود ہی گواہی دے۔۔۔۔ کہ اب کی بار تو کامیابی پکی ہے۔ ان شاءاللہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب و کامران فرمائے آمین

آپ  کی کامیابی کے لیے دعا گو
..آپ کا استاد..
غلام مصطفٰی مہر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *