کامیابی کے لیے ہر حال میں ثابت قدم رہیں

13 / 100

 کامیابی کے لیے ہر حال میں ثابت قدم رہیں

کامیابی کے لیے ہر حال میں ثابت قدم رہیں


 

جب بھی آپ ایک جیسی مشق کرتے یوئے اکتاہٹ کا شکار ہو جائیں

یا۔۔۔۔ کچھ دن مشق میں چھٹی کی وجہ سے وسوسوں کا شکار ہوں۔۔۔۔

یا۔۔۔۔ لمبے عرصے تک ایکسرسائز  کرتے ہوئے مختلف وسوسوں کا شکار ہو جائیں تو ۔۔۔۔۔
 
 یاد رکھیں
 کسی بھی مقصد کے حصول کے لیے دوران جدوجہد ثابت قدم رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے

🌼 کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کی ذات پر پختہ یقین رکھیں ۔۔۔۔ اور خود پر یقین کا لیول بڑھائیں اور پھر حیرت انگیز طور پر اس ثابت قدمی اور یقین کی قوت کا مظاہرہ دیکھیں۔

 🌷یقین جتنا زیادہ بڑھے گا، اکتاہٹ اور وسوسے اتنے دور بھاگ جائیں گے۔

🥀کبھی آپ نے سوچا ہےجتنا بڑا مقصد ہوتا ہے اس کے حصول کے لئے محنت اور تیاری اسی لیول پر کی جاتی ہے ۔۔۔۔

🗣 ٹیلی پیتھی جیسے فن کو سیکھنے کے لیے آپ کو اس کے لیول کے مطابق یقیناً  غیر معمولی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو انتہائی صبر ولا کام ہے۔۔۔۔۔ اور صبر والوں کے ساتھ اللہ رب العزت ہیں۔

👥 زیادہ تر افراد صبر کا دامن چھوڑ دیتے ہیں اور بلندیوں کے اس عظیم سفر سے کٹ جاتے ہیں۔حالانکہ وہ درست سمت جا رہے ہوتے ہیں اور منزل کے قریب سے قریب جا رہے ہوتے ہیں

صرف جلدی کی جبلت اور ذہن کی مزاحمت سے وہ بلندیوں کی بجائے پستیوں میں چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔

📢📢📢 اس لیے میں مختلف تحاریر کے ذریعے آپ کی توجہ بار بار اس جانب مبذول کرانا رہتا ہوں کہ تمام
 مشکلات اور
ذہنی مزاحمتوں کے
باوجود آپ نے
 صبر کا دامن
 نہیں چھوڑنا ۔۔۔۔

👁🕶 آپ بس یہ ذہن میں رکھیں کہ
 منزل پر پہنچ کر موجودہ تمام مسائل
 ایک چٹکی میں
حل ہو جائیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ

 پھر آپ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دنیا کی ہر نعمت سے لطف اندوز ہوں گے ۔۔۔۔

  آپ منزل پر پہنچنے کے بعد کی پر آسائش زندگی کا تصور ذہن میں رکھ کر صبر کے ساتھ مشقیں کرتے رہیں۔۔۔۔۔

✅✅✅ یقین کیجیے آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ ان شاءاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *